جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگران حکومت کو ہٹا کر ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جس کا کام صرف الیکشن کرانا ہو: عمران خان

17 اپریل, 2023 17:05

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ نگران حکومت کسی اور ایجنڈے کے تحت آئی ہے، نگران حکومت الیکشن کرانے کے سوا سب کچھ کر رہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، آئین کے مطابق مذاکرات کی ضرورت نہیں ہوتی، 90 دن سے زائد الیکشن نہیں ہوسکتے، 90 دن کے بعد آئین ختم ہوجاتا ہے، تمام لیگل کمیونٹی متفق ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 مہینے کے بعد نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہے گی، ان دنوں کے بعد جو کچھ کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا، ان کو ہٹا کر ایک ایڈمنسٹر لگانا چاہیے جس کا کام صرف الیکشن کرانا ہو، یہ نگران حکومت کسی اور ایجنڈے کے تحت آئی ہے، نگران حکومت الیکشن کرانے کے سوا سب کچھ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں: جاوید لطیف

ان کا کہنا تھا کہ ایسی انتقامی کارروائی کی جارہی ہے جو منتخب حکومتوں نے کبھی نہیں کی، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف سے وعدہ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top