جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سود کے خاتمے کا اعلان خوش آئند ہے، وزیر اعظم اس فیصلے پر عملدر آمد کرائیں: مولانا فضل الرحمان

30 نومبر, 2022 16:25

کراچی: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدر آمد کرائیں، اسحاق ڈار نے سود کے خاتمے کا اعلان کیا تو خوشی ہوئی۔

کراچی میں سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خاتمے کا فیصلہ کیا، وزیر اعظم شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدر آمد کرائیں، اسحاق ڈار نے سود کے خاتمے کا اعلان کیا تو خوشی ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سود کے خاتمے پر بات کی،تاجر برادری کی جانب سے بھی اس فیصلے پر مثبت ردعمل آنا چاہیے، حکومت ٹریک پر آگئی، ٹریک پر آنے کے بعد اس کو چلانا بھی تو ہے، قائد اعظم نے ملکی معیشت اسلامی تعلیمات کے مطابق رکھنے کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 سالوں میں ملک سے سود کا خاتمہ کرسکتے ہیں: اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کا مقصد منزل حاصل کرنا ہے، سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے، مؤثر پالیسیاں نافذ کریں تو اگلی حکومت بھی اس پر کام کرتی ہے، آئین کہتا ہے قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپس آکر مشکل معاشی حالات کو سنبھالا، گزشتہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوبنے کے قریب تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top