جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

12 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا، فوج طلب کرلی گئی

25 مارچ, 2022 14:16

امریکا میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا، لوگ خوفزدہ ہوگئے جس کے بعد فوج کے جوانوں کو آنا پڑا۔

گزشتہ روز امریکا میں ایک مصروف شاہراہ پر 12 فٹ لمبا مگر مچھ آگیا جسے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے لوگ خوف کا شکار ہوگئے۔

ایک ڈرائیور نے ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی اطلاع فلوریڈا ہائی وے پر پیٹرولنگ عملے کو دی جس نے فوری طور پر فوج کو طلب کرلیا تاکہ شاہراہ کو مگرمچھ سے کلیئر کرایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: تیراک مگر مچھ کے جبڑے میں آگیا، ویڈیو وائرل

ایف ایچ پی حکام کے مطابق کولیئر کاؤنٹی کے فوجی اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور شاہراہ سے مگرمچھ کو ہٹایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top