جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دہشت گرد امن خراب کر رہے ہیں، اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا : وزیر اعلیٰ سندھ

23 مارچ, 2023 09:51

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر دہشت گرد امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے اگر ڈرامے بازی کی، تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی : مصطفیٰ کمال

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ ہمیں آج متحد رہنے کی ضرورت ہے، معاشی مشکلات پر قابو پانا ہوگا۔ آج کے روز ہمیں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی۔ ایک بار پھر دہشت گرد امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ کوشش کر رہے ہیں، کہ اس ملک اور یہاں کے لوگوں کو مشکل میں ڈالیں۔ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top