جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گڈو تھرمل پاور پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی سمیت جنوبی حصے میں بجلی کی فراہمی معطل

13 اکتوبر, 2022 12:41

کراچی : ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث کراچی سمیت ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل رُک گئی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں، جس سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔

حیسکو، میپکو، سیپکو اور کیسکو کی بجلی بند ہوگئی ہے۔ گڈو، دادو، خضدار اور ڈجی خان، لورلائی سے 220 کے وی متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے تمام گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈو تھرمل پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث یونٹ ٹرپ کر گئے، جس کے باعث بجلی کی پیداوار صفر ہونے سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

ایمرجنسی نافذ کر کر کے تمام ملازمین کو طلب کرلیا گیا ہے۔ سوچ یارڈ میں دھماکے کے بعد فنی خرابی آئی۔

کے الیکٹرک کے 63 گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے کراچی کے 90 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ‏بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے، مکمل بحالی میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تمام پمپنگ مکمل بند ہو چکے ہیں۔ شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top