جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تنزانیہ کے صدر جان مگوفلی انتقال کرگئے

18 مارچ, 2021 12:56

ڈو ڈومہ :  تنزانیہ کے صدر جان مگوفلی 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تنزانیہ کے نائب صدر نے ٹی وی پر اعلان کیا کہ صدر جان مگوفلی انتقال کرگئے ہیں، وہ 2 ہفتوں سے زائد عرصے سے منظر عام سے غائب تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے سابق صدر کے سی آئی اے سے خفیہ تعلقات کا انکشاف

مرحوم صدر کے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق قیاس آرائیں گردش میں تھیں۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

حزب اختلاف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صدر جان مگوفَلی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں۔ تنزانیہ کے صدر کو کورونا ہونے سے متعلق سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top