جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ حکومت کو چلنے دیتی ہے یا آرٹیکل 6 لگاتی ہے : شیخ رشید

23 مارچ, 2023 12:10

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کہہ چکے ہیں، شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تو مداخلت کریں گے، اب سپریم کورٹ کا امتحان ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین واضح ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔ سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیر آئینی غیر قانونی حکومت کو چلنے دیتی ہے یا ان پر آرٹیکل 6 لگاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آڈیو ویڈیوز کے ذریعے سپریم کورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں : چیف جسٹس

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تو مداخلت کریں گے۔ نگراں حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے۔ ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔ 13 کا ٹولہ تباہی اور بربادی کی علامت بن گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3 میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔ پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اشرافیہ موج کرے گی اور غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top