مقبول خبریں
کوئٹہ میں خودکش حملہ، پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق
کوئٹہ : خودکش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے بلیلی کسٹم کے قریب کے پولیس کے ٹرک پر خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہید پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی ابراہیم کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر افراد میں ایک راہگیر بچہ اور ایک خاتون شامل ہیں۔
دھماکے سے 22 پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے۔ ٹرک پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیئے جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : سی ٹی ڈی کا مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے، اس دوران رکشہ نے ٹرک کو ہٹ کیا، دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ٹرک اور آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
تفتیشی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد جمع کرنے شروع کردیئے۔ سی ٹی ٹی وی کی فوٹیجز بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں، جبکہ اس بات کو بھی دیکھا جا رہا ہے کہ حملہ آور کہاں سے آیا اور کیا وہ اس وقت پہلے سے موجود تھا۔