جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سری لنکا میں کھاد کی درآمد پر پابندی نے خوراک کی قلت کے مسئلے کو جنم دے دیا

18 مئی, 2022 12:48

کولبو : سری لنکا میں نیا مسئلہ جنم لینے لگا ہے، حکومتی پابندیوں کے باعث ملک کو چند دنوں میں خوراک کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سری لنکا میں کیمیائی کھادوں پر حکومتی پابندی کے بعد چاول کی پیداوار آدھی رہ گئی ہے، جس کے باعث کسان پریشان نظر آتے ہیں۔ انہیں اپنے مستقبل کی فکر لگ گئی ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول ڈیزل کے بحران نے کمر توڑی اور اب کھاد کا مسئلہ فصلوں کو برباد کر رہا ہے۔ کاشتکاری کا خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں معاشی بحران، جاوید آفریدی کی سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش

سری لنکا بدترین معاشی بحران کے درمیان درآمد شدہ اشیائے خوردونوش کی قلت سے دوچار ہے، اسے مقامی طور پر اگائی جانے والی اور تیار شدہ خوراک کی بھی وسیع قلت کا سامنا ہے۔

سری لنکا کونسل فار ایگریکلچرل ریسرچ پالیسی کا کہنا ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں خوراک کے پہلو کے لحاظ سے بہت مشکل دور آئے گا۔ خوراک کی قلت ہو گی، ہمیں تیار رہنا ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top