جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سری لنکا : پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 420 روپے فی لیٹر کا اضافہ

24 مئی, 2022 15:33

کولمبو : سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ 420 روپے فی لیٹر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے گھر سے کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

سری لنکا نے بگڑتی معاشی صورتحال پر قابو پانے کے لیئے ایندھن اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت  میں ریکارڈ 420 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔ جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 35 سے 38 فیصد اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں کھاد کی درآمد پر پابندی نے خوراک کی قلت کے مسئلے کو جنم دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کرنے اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے گھر سے کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور پبلک سیکٹر کے اہلکار صرف اس وقت دفتر سے کام کریں گے، جب ادارے کے سربراہ کی ہدایت ہوگی۔

واضح رہے کہ سری لنکا آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کی شدید قلت نے درآمدات کو روک دیا ہے اور ملک کو ایندھن، ادویات کی کمی اور بجلی کی کٹوتیوں سے متاثر کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top