مقبول خبریں
اداکاراہ وینا ملک اور ثانیا مرزا سوشل میڈیا پرآمنے سامنے
کراچی(ویب ڈیسک): اداکاراہ وینا ملک اور ثانیا مرزاسوشل میڈیا پرآمنے سامنے آگئیں اور ایک دوسرے پر لفظوں کے وار بھی کر ڈالے
ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ثانیہ مرزا بھی شدید تنقید کی زد میں ہیں، اداکارہ وینا ملک اور ثانیہ مرزا میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وینا ملک نے ثانیہ مرزا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے ساتھ شیشہ کلب جانا مناسب نہیں، اور جس ریسٹورنٹ میں آپ گئیں وہاں جنک فوڈ ملتا ہے جو ایتھلیٹ کے لیے نقصان دہ ہے۔
جواب میں ثانیا مرزا بولیں میں پاکستان ٹیم کی غذائی اسپیشلسٹ یا ان کی ماں نہیں ہوں اور مجھے سب سے زیادہ اپنے بچے کی فکر ہے۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ مجھے ڈر ہے میرا بچا آپ کے متنازع میگزین کا کور نہ دیکھ لے۔