جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلوکار سدھو موسے والا کا قتل، سلمان خان بھی خطرے کی زد پر

01 جون, 2022 12:04

بھارتی معروف گلوکارسدھو موسے والا کے قتل کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے سُپر اسٹار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد گینگسٹر لارینس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو بھی موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خدشہ ہے جس کے پیشِ نظر ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ممبئی پولیس کےمطابق سلمان خان کے گھر اور اُن کے گرد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے،سلمان خان کے گھر کے باہر ہر قسم کی حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2018ء میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی مگر یہ گینگ اس میں کامیاب نہیں ہوپایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارینس بشنوئی اور سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گولڈی برار کا گینگ کافی منظم اور متحرک ہے، ان دونوں کے 700 سے زائد کارندے ہیں جو کہ راجستھان، ہماچل پردیش دیگر ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لارینس بشنوئی گینگ کے مطابق سدھو موسے والا نے اِن کے ایک کارندے کو قتل کروانے میں کردار ادا کیا تھا، یہ وجہ ہے کہ اُنہوں نے بدلے میں گلوکار کو قتل کیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گلوکار کو قتل کرنے والا گولڈی برار ایک خطرناک دہشت گرد اور لارینس بشنوئی گینگ کا کارندہ ہے، گولڈی برار اور لارینس بشنوئی دونوں اس گینگ کے سربراہ ہیں۔

گینگ کا ایک سربراہ لارینس بشنوئی اس وقت بھارت کی بدنام زمانہ جیل ’تہاڑ‘ میں قید ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top