جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ، نئے روٹس کونسے ہونگے؟

04 جولائی, 2022 19:34

کراچی: پیپلز بس سروس کی مقبولیت اور شہریوں کے پرزور مطالبہ پر پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، الطاف ساریو، طارق منظور چانڈیو و دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کے 4 روٹس ہونگے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو نئی روٹس کا پلان بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، لاڑکانہ میں 16 جولائی کو 16 بسیں چلائی جائیں گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ این آر ٹی سی ، انڈ پینڈنٹ ایکسپرٹ سے مل کر دو روز میں کراچی کے اضافی روٹس کا پلان مرتب کرے۔ کلفٹن، ڈفینس اور گلشن حدید روٹس پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز ستاروں نے پیپلز بس سروس سے متعلق ویڈیو پیغام میں کیا کہا ؟

ان کا کہنا تھا کہ پچیس اگست سے فعال ہونے والے آرٹی ایس سسٹم کے بعد بسوں کی ٹریکنک، وائی فائی کی سہولت اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کراچی کے شہریوں کو نئی بسوں کے حوالے سے بہت جلد ایک نیا سرپرائز دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top