جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کی سڑکوں کا دورہ، متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت

11 جولائی, 2022 15:21

کراچی : مراد علی شاہ نے شہر کے دورے کے دوران تمام رین ایمرجنسی کے متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور چیف سیکریٹری کے ہمراہ شہر کے دورے پر روانہ ہوئے اور موسلادھار بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کو بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا، پانی گھروں میں داخل

انہوں نے شاہراہ فیصل کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر ریجنٹ پلازہ سے متصل جناح اسپتال جانی والی سڑک کی فوری نکاسی کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال جانے والی گاڑیوں کو مسائل کا سامنا نہ ہونے پائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام رین ایمرجنسی کے متعلقہ اداروں کو کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top