جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر

07 ستمبر, 2022 13:33

لاہور : شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے، کیس کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

ایف آئی اے خصوصی کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف 25 ارب روپے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ شوگر مل منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رمضان شوگر مل کا نہ تو ڈائریکٹر ہوں اور نہ شئیر ہولڈر۔ تمام کاروبار بچوں میں تقسیم کر چکا ہوں۔ سیاسی بنیادوں پر اس کیس میں ملوث کیا گیا۔ عدالت کیس سے بری کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم سیلاب زدگان کی مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کے مشکور

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سال 2013 تا 2018 آفس ہولڈر نہیں رہا۔ کسی بھی شخص نے میرے کہنے پر بینک اکاونٹس نہیں کھولے۔ کسی فرد نے میرے کہنے پر اکاؤنٹس میں نہ پیسے جمع کروائے اور نہ ہی نکلوائے۔ تمام کاروبار سلمان شہباز دیکھتا تھا۔ کیس سے کوئی تعلق نہیں عدالت بری کرنے کا حکم دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top