جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد

11 فروری, 2023 16:01

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے اداروں پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے شہباز گل کو آئندہ سماعت تک گرفتار کرنے سے روک دیا

یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top