جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یو اے ای کے ساتھ سیکورٹی تنازعہ ختم، اسرائیل کا پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

05 مارچ, 2022 13:21

ابو ظہبی : اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نئی سیکورٹی معاہدہ طے پا گیا، اسرائیلی ایئر لائنز دبئی کے لیئے پروازیں دوبارہ شروع کردیں گی۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوائی اڈے کی سیکورٹی تنازعے میں اب کمی آگئی ہے، جس کے باعث کئی پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ایک حفاظتی نظام پر اتفاق ہوا ہے، جس کے تحت اسرائیلی ایئر لائنز دبئی کے لیئے پروازیں دوبارہ شروع کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فضائی حملے میں تین شامی فوجی ہلاک

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے مشترکہ کام کرنے والے اصولوں اور حفاظتی انتظامات پر اتفاق کیا، جس سے اسرائیلی ایئر لائنز کو ایک بار پھر دبئی کے لیے مستقل بنیادوں پر پرواز کرنے کی اجازت ملے گی۔

تل ابیب سے دبئی تک نان اسٹاپ پروازیں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے والے 2020 کے معاہدے کے بعد شروع ہوئیں تھی، جس کے بعد سے لاکھوں اسرائیلیوں نے متحدہ عرب امارات اور خلیجی تجارتی مرکز کا دورہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی شن بیٹ سیکیورٹی سروس نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا، جس کی عوامی طور پر تفصیل نہیں دی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top