جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سلمان خان کی بھانجی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار، فلم کی شوٹنگ شروع

23 نومبر, 2022 15:14

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی بھانجی الیزے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن الویرا خان اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی الیزے ہدایتکار سومندرا کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیزے اگنی ہوتری نے اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے، الیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

سومندرا نیٹ فلیکس فلم جماترا ون اور ٹو کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور انہیں فلم منوج پاجپائی کی فلم بڑھیا سنگھ، بورن ٹو رن پر قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top