جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سلمان خان نے اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان 2‘ سے کرینہ کپور کو الوداع کہہ دیا

27 مارچ, 2023 15:17

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان 2‘ سے اداکارہ کرینہ کپور کی چھٹی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی سپر ہٹ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا سیکوئل ’بجرنگی بھائی جان 2‘ بنانے جارہے ہیں۔

بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی بھانجی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار، فلم کی شوٹنگ شروع

رپورٹس کا کہنا ہے کہ بجرنگی بھائی جان 2 میں سلمان خان کی ہیروئن اب کرینہ کپور نہیں ہوں گی بلکہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ممکنہ طور پر سلمان خان کی ہیروئن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top