جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس کے یوکرین پر مزید فضائی حملے، دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک

23 مارچ, 2022 15:44

کیف : روس کے تازہ فضائی حملوں میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے، یوکرین کا کہنا ہے کہ چرنیہیو میں روز 40 افراد کو دفن کیا جارہا ہے۔

لوہانسک کے گورنر کا کہان ہے کہ روس نے یوکرین کے زیر کنٹرول علاقے لوہانسک کے شہر روبیزنے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو بچے اور ایک امدادی کارکن ہلاک ہو گئے۔ گولہ باری سے ایک ٹیکسٹائل فیکٹری، ایک کالج اور کئی اپارٹمنٹس میں متعدد آگ لگیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی بمباری جاری، نیٹو روس سے خوفزدہ ہے، اس لیئے ہمیں قبول نہیں کررہا : یوکرینی صدر

یوکرین کے دارالحکومت کے ضلع اوبولونسکی پر روسی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں، اس حملے میں دو عمارتوں اور ایک ٹرک کو آگ لگ گئی۔

محصور شمالی شہر چرنیہیو کے میئر نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ روسی فوجی جان بوجھ کر شہریوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، غیر ملکی افواج نے شہر کو تقریباً گھیرے میں لے لیا تھا اور ان کی گولہ باری سے بجلی اور پانی کی سپلائی تباہ ہو گئی، نتیجتاً، "روزانہ تقریباً 40 افراد کو دفن کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top