جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

زہر دیئے جانے کے خدشہ، روسی صدر پیوٹن کا ذاتی عملہ تبدیل

23 مارچ, 2022 15:47

لندن : ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر نے زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث ذاتی عملہ تبدیل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فروری میں اپنے ایک ہزار سے زائد ذاتی عملے کو اس خدشے کے پیش نظر تبدیل کر دیا تھا کہ انہیں زہر دیا جا سکتا ہے۔

یہ واضح طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا انہوں نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کی منظوری دینے سے پہلے یا بعد میں تبدیل کیئے۔ جن لوگوں کو برطرف کیا گیا ان میں باورچی، لانڈر، باڈی گارڈ وغیرہ شامل ہیں۔

یوکرائنی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ زہر دیئے جانے کا خدشہ بالکل بے بنیاد نہیں ہے، کیونکہ ماسکو کے اعلیٰ افسران پیوٹن کو ‘زہر’ دینے اور اسے ایک حادثہ قرار دینے کی سازش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف وجود کو خطرہ ہونے پر کیا جائے گا : روس

ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس میں ‘بااثر’ افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر صدر کو عہدے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور یہاں تک کہ ایک جانشین بھی تیار کر دیا ہے۔

یوکرین کے مطابق فیڈرل سیکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر 70 سالہ الیگزینڈر بورٹنیکوف پیوٹن کو ختم کرنے کے منصوبے کو ہیچ کرنے والے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top