جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بیرونی مداخلت کرنے والوں کو خوش کرنے کیلئے روس سے تیل نہیں لیا جارہا : حماد اظہر

01 جولائی, 2022 15:04

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ اگلے مہینے مہنگائی کی شرح 20 سے 30 فیصد تک ہوگی، بیرونی مداخلت کرنے والوں کو خوش کرنے کیلئے روس سے تیل نہیں لیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی حکومت کا سلسلہ پاکستان میں دو ماہ سے چلتا آرہا ہے۔ پیٹرول کی قیمت ان لوگوں نے بڑھائی جو چار روپے پیٹرول بڑھنے پر عمران خان سے استعفی مانگ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر 10 روپے لیوی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔ بھارت روس سے پیٹرول لیتا ہے اس لیے سستا کردیا ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ روس سے پٹرول لیں گے تو نقصان زیادہ ہوگا۔  بیرونی مداخلت کرنے والوں کو خوش کرنے کیلئے روس سے تیل نہیں لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہ آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑ رہے ہیں کہ پیسے دو، جتنی بولو مہنگائی کردیں گے : عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے مہنگائی کی شرح 20 سے 30 فیصد تک ہوگی۔ حکومت کے پاس صرف ایک جواب ہے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا وہ عمران خان ہے۔ پاکستان کے پاس ایل این جی اسٹوریج کی جگہ نہیں ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایل این جی کا سب سے لمبا معاہدہ پی ٹی آئی نے کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جو احتجاج کرتا ہے اس پردہشت گردی کا مقدمہ کیا جاتا ہے۔ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس کیوں ختم کیے ہیں۔ ہم نے عوام سے رجوع کیا ہے، قومی اسمبلی میں بیٹھ جاتے تو ڈیبیٹنگ کلب بن جاتا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ سب وزیر خزانہ پہلے کہہ چکیں ہیں۔ ستر فیصد لوگ انتخابات چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top