جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس کو فوجی مدد فراہم نہیں کر رہے، تاہم تجارتی، اقتصادی تعاون رہے گا : چین

21 مارچ, 2022 14:07

واشنگٹن : چینی سفیر کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور مالیاتی تعاون جاری رہے گا۔

امریکہ میں چین کے سفیر کن گینگ نے ایک ٹی وی کو انٹرویو میں یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے سے انکار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا عمل تشدد کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کرسکے گا۔ چین کی مذمت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور اس سے روس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : روسی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملہ، روس نے یوکرینی کمپیوٹرز کو ناقابل استعمال بنا دیا

ان کا کہنا تھا کہ چین روس کے ساتھ دوستانہ، اچھے ہمسائے کے تعلقات چاہتا ہے اور روس کے ساتھ معمولی تجارتی، اقتصادی، مالیاتی، توانائی تعاون کو جاری رکھے گا، کیونکہ وہ امن مذاکرات کو فروغ دینے اور روس سے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے فوری جنگ بندی پر زور دیتا ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین روس کو کوئی فوجی مدد فراہم نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ چین جنگ کے خلاف ہے اور بحران کو کم کرنے کے لئے مذمت کے بغیر سب کچھ کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top