جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل سے تجارتی تعلقات استوار ہونے کی افواہیں پروپیگنڈا ہیں: وزارت تجارت

02 اپریل, 2023 14:45

اسلام آباد: پاکستان کا صیہونی ریاست اسرائیل سے تجارت بحالی کے معاملے پر وزارت تجارت نے بھی اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی۔

وزارت تجارت کے مطابق اسرائیل سے تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی استوار کرنا چاہتے ہیں، تجارتی تعلقات استوار ہونے کی افواہیں پروپیگنڈا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ افغانستان، ایران اور چین کے ذریعے ہو گی : سیکریٹری تجارت

وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ امریکی یہودی کانگریس کی پریس ریلیز کا غلط مطلب اخذ کیا گیا، کانگریس نے بھی اسے آفیشل تجارت نہیں کہا۔

وزارت تجارت کے مطابق حکومت پاکستان نے اس اقدام کی کسی صورت معاونت نہیں کی، نہ ہی بینکاری یا آفیشل چینلز استعمال کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top