جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

26 اگست, 2022 19:15

دریائے سندھ میں سیلاب کے خطرے کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جس سے میانوالی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان کے اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے دینے کا اعلان

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان، سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل رکھیں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے، ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top