جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ کے اختیارات کم کرنے کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی : عمران خان

29 مارچ, 2023 13:59

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ مجرموں کے ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ کے اختیارات اور نیچا دکھانے کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم فسطائیت کے اسی دور (ہٹلر) کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ پاکستان گزشتہ 10 ماہ سے جس کے چُنگل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد (چادرو چار دیواری کی حرمت پامال کرتے ہوئے) تحریک انصاف کے کارکنان اور سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کے گھروں میں گھس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 18 اپریل تک پیش کرنے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں موجود افراد کو دہشت زدہ کرنے کے ساتھ مطلوبہ کارکن کی عدم موجودگی کی صورت میں اہلِ خانہ تک کو اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اغواء، دورانِ حراست تشدد، جعلی مقدمات کی بھرمار، میڈیا پر مکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئے جانے جیسے لاتعداد واقعات میں آج کے پاکستان کا عکس جھلکتا ہے، جس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں، جبکہ آئین سے انحراف ہر پہلو سے نمایاں ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مجرموں کے ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملے، اس کے اختیارات کو کم کرنے اور اسے نیچا دکھانے کی کوششوں کی عوام بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں اور یہ مزاحمت جاری رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top