جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لاہور ہائی کورٹ نے حسان نیازی کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا

29 مارچ, 2023 10:55

لاہور : عدالت نے عمران خان کے قانونی مشیر حسان نیازی کیخلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہن نورین نیازی کی ان کے بیٹے حسان نیازی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حسان نیازی کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے۔ کبھی اسلام آباد تو کبھی کوئٹہ اور اب کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بیٹے حسان نیازی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں : حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف لاہور بار کی ہڑتال

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکام کو حسان نیازی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے پولیس کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top