جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، عمران خان کو گیارہ بجے تک پیش ہونے کا حکم

04 اپریل, 2023 09:37

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گیارہ بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زمان پارک میں پولیس پر تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور قتل اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود منتظر ہیں کب عمران خان نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں: رانا ثنااللہ

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ مجھے یہ بتا دیں کہ عمران خان نے آنا ہے یا نہیں۔ میں نے تو قانون کو دیکھنا ہے۔ آپ دیگر عدالتوں کی مثالیں نہ دیں۔ اگر عمران خان آئیں گے تو تب ہی ان کو ریلیف مل سکتا ہے۔ عمران خان کے مچلکے بھی نہیں ہیں۔ عدالت نے عمران خان کو گیارہ بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top