جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاک فوج کی سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

22 اگست, 2022 12:34

اسلام آباد : پاک فوج کے دستے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت کے لیئے موجود ہیں، جہاں مختلف قسم کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے دستے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ فوجی جوان متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ریسکیو میں مصروف ہیں۔

متاثرہ افراد میں راشن، تیار کھانا بھی تقسیم کیا گیا، خیرپور کے سیم نالے کے متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کام اور متاثرین کی مدد جاری ہے۔ پنوں عاقل چھاؤنی سے جوان خیرپور پہنچ کر متاثرہ دو سو گھروں کے مکینوں کی مدد کرر رہے ہیں۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں امدادی سرگرمیاں جاری، عوام غیر ضروری باہر نہ نکلیں : مشیر داخلہ

پنجاب میں وہاڑی، راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ تونسہ، ڈی جی خان اور راجن پور کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے مقامی لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے امدادی کیمپوں تک پہنچایا گیا۔

ڈھائی ہزار سے زائد مریضوں کو طبی علاج اور ادویات فراہم کی گئی، میڈیکل کیمپوں میں تین ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات فراہم کی گئی۔ راجن پور میں چار ہزار راشن بیگ تقسیم کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top