جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا استعفوں کی تصدیق سے انکار، اسپیکر نے آئینی مشاورت شروع کردی

31 مئی, 2022 16:12

اسلام آباد : اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق نہ مکمل ہونے پر قانونی راستوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق سے انکار کردیا ہے، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے آئینی و قانونی ماہرین سے رائے طلب کرتے ہوئے مشاورت شروع کردی۔

ممبران کے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔ قانونی ٹیم نے تین آپشنز اسپیکر آفس کو فراہم کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں : امپورٹڈ حکومت جلدی استعفیٰ دے اور الیکشن کرائے: محمود خان

ذرائع کے مطابق تجویز ہے کہ مبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو منسوخ کردیا جائے، پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو قبول بھی کیا جاسکتا ہے یا پھر زیر التواء رکھا جائے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف جلد وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ مستعفی ارکان کو طلب کرنے کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہوا، تو پی ٹی آئی کی جانب سے پیش نہ ہونے کا بھی اعلان کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top