جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں عید کے روز بھی بارش کا امکان، 13 جولائی سے دوسرا اسپیل شروع ہوگا

09 جولائی, 2022 13:22

کراچی : شہر قائد میں بارش کا سلسلہ عید کے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے، 13 جولائی کو ایک اور سسٹم داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم اس وقت جنوب مشرقی اور مشرق میں سمندر پر موجود ہے۔ آج رات تک شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا امکان برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کتنی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے

آج رات کے بعد شہر میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کچھ حد تک تھمنے کی امید ہے۔ عید کے پہلے روز شام کے وقت شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ عید قرباں کے دوسرے روز بھی ہلکی بارش اور پھوار کا امکان برقرار ہے۔ 13 جولائی کو مون سون کا ایک اور سسٹم سینٹرل انڈیا سے پاکستان میں داخل ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top