جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ : عمران خان کے لیگل ایڈوائز حسان نیازی کی ضمانت منظور

25 مارچ, 2023 10:32

کوئٹہ : عدالت نے پولیس کی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔

پولیس نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل میجسٹریٹ تین کے روبرو پیش کیا، جس میں عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

حسان نیازی نے جوڈیشل میجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا لیگل ایڈوائزر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

عدالت نے پولیس کی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ حسان نیازی کو ائیر پورٹ تھانہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top