جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اگر میں اقتدار میں ہوتا تو ’جینیئس‘ پیوٹن یوکرین کو دھمکی نہ دیتے : ٹرمپ

23 فروری, 2022 11:56

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے خلاف روسی رہنماء ولادیمیر پیوٹن کے اقدام کو "جینیئس” قرار دیا، لیکن کہا کہ اگر میں اقتدار میں ہوتا تو پیوٹن یوکرین کو دھمکی نہ دیتے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دائیں بازو کے ریڈیو پروگرام کے دوران، میزبانوں نے ٹرمپ سے پیوٹن سے مشرقی یوکرین کے دو الگ الگ علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کے بارے میں پوچھا۔

انہوں نے جواب دیا کہ میں ایک جگہ گیا، وہاں ٹی وی اسکرین پر خبر تھی، جس پر میں نے اوہ یہ جینیئس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی اقدام پر امریکہ، برطانیہ دیگر کا شدید ردعمل، الگ ہونے والی ریاستوں پر پابندیاں

ان کا کہنا تھا پیوٹن کی حکمت عملی "اسمارٹ” تھی اور انہوں نے وضاحت کیے بغیر دلیل دی کہ امریکہ میکسیکو کے ساتھ اپنی سرحد پر ان کی نقل تیار کر سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے بحران کو مکمل طور پر ٹالا جا سکتا تھا۔ اگر اسے صدر جو بائیڈن نے صحیح طریقے سے ہینڈل کیا ہوتا۔ اگر میں اقتدار میں ہوتا تو پیوٹن یوکرین کو دھمکی نہ دیتے ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں ولادیمیر پیوٹن کو اچھی طرح جانتا ہوں، اور اس نے ٹرمپ انتظامیہ کے دوران کبھی ایسا نہیں کیا ہوگا جو وہ اب کر رہے ہیں، ہرگز نہیں!۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ شروع ہو چکا ہے، تیل کی قیمتیں اونچی ہوتی جا رہی ہیں، اور پیوٹن نہ صرف وہی حاصل کر رہے ہیں جو وہ ہمیشہ چاہتے تھے، بلکہ تیل اور گیس کے اضافے کی وجہ سے، امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top