جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، پیش قدمی جاری، پانچ ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا

05 مئی, 2023 13:57

رحیم یار خان : پولیس کی جانب سے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے، پانچ ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا۔

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف شروع ہونے والا آپریشن اب 27ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، اب تک تین ڈاکوؤں کو ہلاک اور 33 کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کچہ کراچی سمیت کچے کا بیشتر علاقہ کریمنلز سے آزاد کروا لیا گیا ہے، گھیرا تنگ ہونے ہونے پر پانچ ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا۔ خطرناک ڈاکو قابل سکھانی کا ٹھکانہ اسلحہ سمیت تباہ کر کے جلا کر خاکستر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پرویز الہٰی کرپشن کیس : مبینہ فرنٹ مین سہیل اصغر پولیس حراست سے فرار

پولیس کچے میں ٹارگٹڈ کارروائیاں اور پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ کچہ رجوانی کے اطراف میں موجود علاقے کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ پولیس نے خطرناک گینگز عمرانی، لاٹھانی، سکھانی، کوکانی، قیصرانی اور دولانی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ اغواء برائے تاوان کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top