جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا پروگرام معطل

07 جولائی, 2022 12:52

لاہور: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کا سو یونٹ تک بجلی مفت دینے کا پروگرام معطل کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی ترقیاتی اسکیم کے اعلان کی ممانعت کر رکھی ہے، اعلان کردہ روشن پروگرام نے براہ راست الیکشن کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفت بجلی کی فراہمی سے مخلوق خدا کو ریلیف ملے گا: حمزہ شہباز

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کا روشن گھر پروگرام 17 جولائی تک معطل کردیا اور کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد بے شک پروگرام شروع کرلیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top