جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس : ارکان کی عبوری ضمانتوں میں 25 مئی تک توسیع

17 مئی, 2022 11:18

لاہور : پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے بارہ ارکان کی عبوری ضمانتوں میں 25 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر حملہ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے بارہ ارکان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے کیس پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 دہشت گرد گرفتار

درخواست گزاروں میں ایم پی اے عمار یاسر، شہباز احمد، مہندر سنگھ، وارت عزیز، خیال احمد،شجاعت نواز ور ملک ندیم عباس وغیرہ شامل ہیں۔ ایم پی ایز نے مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسمبلی کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہیں۔

درخواست کے مطابق سیاسی مخالفت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بارہ ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top