جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی کا اقوام متحدہ اور آرمی چیف کو خط ملک میں مداخلت کی دعوت دینا ہے : پی ڈی ایم

05 مئی, 2022 14:18

اسلام آباد : حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کا اقوام متحدہ اور گورنر کا آرمی چیف کو خط پاکستان میں بیرونی اور فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دینا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے شیریں مزاری کی اقوام متحدہ کو مراسلے اور گورنر پنجاب کا آرمی چیف کو مراسلہ ارسال کرنے پر ردعمل میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کو خط، عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔ پی ڈی ایم ان کی اس غیر جمہوری عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد بھی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، لیکن ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں ہے۔ آئین کے اسلامی دفعات اور تحفظ شعائر اسلام قوانین عمران نیازی اور ان کے آقاؤں کی آنکھوں میں کٹھک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیریں مزاری کا حکومت کیخلاف اقوام متحدہ کو خط

ترجمان نے کہا کہ شریں مزاری، تم اور عمران نیازی اینڈ کمپنی روضہ رسولؐ اور مسجد نبویؐ کی توہین پر خاموش رہے۔ عمران نیازی نے واقعے کی مذمت نہیں کی۔ بلکہ مسجد نبویؐ کی توہین میں ملوث لوگوں کی سابقہ وزراء نے مختلف ٹوئٹس اور بیانات سے حوصلہ افزائی کی۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کا آرمی چیف کو خط، اسٹیبلشمنٹ، کو ملکی سیاست میں مداخلت کی دعوت دینے کی مترادف ہے، جو کہ آئین اور حلف کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور انحراف ہے۔ گورنر پنجاب جس پہاڑی کمک کے منتظر ہے، وہ انہیں نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی بھائیوں نے نیوٹریلٹی کا فیصلہ کیا ہے۔ آرمی چیف آئین، قانون، کے ساتھ ہیں، وہ آئین شکنوں کے ساتھ نہیں دے سکتے نہ دیں گے۔ پی ڈی ایم آئین اور قانون شکنوں کا پیچھا کریگی، جن میں آپ کی وکٹ اڑانا بھی شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top