جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کا صدر مملکت کو خط، نگراں حکومتوں کا معاملہ عدالت عظمیٰ کو بھجوانے کی استدعا

16 اپریل, 2023 18:08

اسلام آباد: 90 روزہ آئینی مدت کی تکمیل کے بعد نگراں حکومتوں کا مستقبل، پی ٹی آئی نے نگراں حکومتوں کا معاملہ عدالت عظمیٰ کو بھجوانے کی استدعا کردی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

فواد چودھری نے خط میں لکھا کہ آئین کے تحت اقتدارِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ذات، اختیارات کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام اپنے اختیارات منتخب نمائندوں کے ذریعے بروئے کار لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر صدر مملکت کو خط

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نگراں حکومتیں قائم کی گئیں، دستور نگراں حکومتوں کو انتخابات کے انعقاد کیلئے 90 روز کی مہلت دیتا ہے، نگراں حکومتیں ایک طرح سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ہی کی توسیع ہیں۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ پنجاب اور پختونخوا میں دونوں نگراں حکومتیں آئینی مدت مکمل کرچکی ہیں، دستور نگراں حکومتوں کے مدت کار میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا، 90 روز گزر نے کے بعد نگراں حکومتوں کو کسی طرح قانونی نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے استدعا ہے آئین سے اس سنگین انحراف کا نوٹس لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top