جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ، سب الیکشن سے فرار چاہتے ہیں : حافظ نعیم

15 نومبر, 2022 14:33

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا ہے کہ بار بار انتخابات کا التواء درست نہیں، بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، سب الیکشن سے فرار چاہتے ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے اممیر حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں اس وقت الیکشن کی اشد ضرورت ہے۔ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ ایم کیو ایم بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا۔ یہ سارے مل کر الیکشن نہیں کروانا چاہتے، لیکن جماعت اسلامی الیکشن چاہتی ہے۔ بار بار انتخابات کا التواء درست نہیں ہے، اس سے ناامیدی پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں انتخابات ضروری ہیں، تاکہ ایک میئر ہو اور لوگوں کے مسائل حل ہوں۔ آج سندھ حکومت نے پھر بھاگنے کی کوشش کی۔ بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔ الیکشن کمیشن کا کام ہے انتخابات کروائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ سترہ ہزار پولیس اہلکاروں کی کمی بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی۔ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ سب الیکشن سے فرار چاہتے ہیں۔ یہ لوگ شہر کراچی کا رجحان دیکھ چکے ہیں۔ ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top