جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل دو روزہ ریمانڈ پر پولیس حوالے

10 اگست, 2022 11:46

اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گِل کے طبی معائنے کا حکم دیتے ہوئے، دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت کے اندار اور باہر موجود تھی۔ صحافیوں کو عدالتی کمرے کے اندر جانے سے روک گیا گیا تھا۔

شہباز گِل سے صحافی نے سوال کیا کہ اداروں کے خلاف جو آپ نے باتیں کیں، کیا وہ پارٹی پالیسی تھی، جس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ ادارے ہماری جان ہیں، کبھی ان کے خلاف بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : میں چاہتا تو شہباز گل کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہوسکتی تھی: رانا ثناءاللہ

پولیس نے عدالت سے شہباز گل کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے پولیس کی مخالفت کی۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق شہباز گل کے خلاف الزامات پر جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

عدالت نے شہباز گل کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے کہا کہ شہباز گل کی ریکارڈ آواز سے مشابہت کے لیے فارنزک ٹیسٹ بھی ضروری ہے۔

عدالت نے پولیس کو دو روز میں شہباز گِل سے تفتیش کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top