جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی نے ملک کی خارجہ پا لیسی کو نقصان پہنچایا، مریم اورنگزیب

19 اپریل, 2023 17:59

مسلم لیگ کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی خارجہ پا لیسی کو نقصان پہنچایا، عمران خان کو عدالت جانے کیلئے منہ چھپانا پڑتا ہے ۔

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4سال ملک پر ایک غیر آئینی ٹولہ مسلط رہا، عمران خان کی چوری اور کرپشن سے ملک کو نقصان پہنچا، عمران خان کی چوری اور کرپشن سے ملک کو نقصان پہنچا،عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اتحادی حکومت ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ،2018میں شرح نمو6.2فیصد پر تھی ، نواز شریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا،ن لیگ کے دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی ، سابقہ دور میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ قرض لیا گیا،عمران خان نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ روک دیا،عمران خان کے دور میں 60لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ، عمران خان کے دور میں 2کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top