جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردیا

18 اکتوبر, 2022 15:41

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے وکیل بابراعوان کے ذریعے دائر کیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سکندر سلطان راجا کو جنوری 2020 میں چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا۔ رجیم تبدیلی کی سازش سائفر کے ذریعے منظرعام پر آئی۔ پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا، جس کی الیکشن کمیشن نے منظوری نہیں دی۔

درخواست کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا مرحلہ وار استعفوں کی منظوری مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ پہچانے پر مبنی ہے۔ کسی کو خوش کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر اپنے حلف کو بھول چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو بددیانت اور جانبدار قرار دیدیا

درخواست میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فارن فنڈنگ سے متعلق 17 جماعتوں کی اسکروٹنی کی درخواست کی، دیگر سیاسی جماعتوں کا کیس زیر التواء رکھا اور پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا۔

پی ٹی آئی درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی نہیں کیا۔ سندھ اور پنجاب میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست قبول کرلی۔ چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر کئی بار تشویش کا اظہار کیا گیا،

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نواز شریف کے کہنے پر چیف الیکشن کمشنر نے من پسند 11 پی ٹی آئی ممبران کا استعفیٰ منظور کیا۔ انہوں نے اپنے حلف کی خلاف وزری کی، عہدے پر رہنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے برطرف کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top