جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری، پارٹی کا وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

23 اکتوبر, 2022 15:38

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صالح محمد کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور آئی جی اسلام آباد کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام کھلا خط لکھ دیا۔

اسد قیصر نے خط میں کہا کہ وفاقی پولیس نے اسمبلی قواعد و ضوابط اور اراکینِ پارلیمان کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے بے بنیاد الزام میں صالح محمد کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پتھراؤ، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے گلے میں تختی لٹکا کر ان کی تصویر بنائی اور میڈیا پر جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کے سربراہ کے طور پر آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اسلام آباد پولیس کے اس شرمناک اقدام کا فوری نوٹس لیں اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو استحقاق کمیٹی میں طلب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ذمہ داروں سمیت فوری معطل کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top