جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خوشحال پاکستان مفاد میں ہے، کسی سیاسی جماعت کے رہنما پسند یا ناپسند نہیں : امریکہ

12 مئی, 2023 08:53

واشنگٹن : ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی امور پر اہم شراکت داری ہے، کسی سیاسی جماعت کے رہنما پسند یا ناپسند نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما پسند یا ناپسند نہیں۔ خوشحال محفوظ پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت کی پی ٹی آئی سربراہ سے طویل ملاقات، عمران خان بات چیت کرنے کو تیار

انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری، قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ نجی سیکٹر کے ساتھ تجارت، سرماریہ کاری کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں۔

ویدانت پٹیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی امور پر اہم شراکت داری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، ذراعت، توانائی شعبوں میں پاکستان کیساتھ مصروف ہیں۔ آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top