جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم عمران خان کے 13 ملین ؟

15 دسمبر, 2020 13:31

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالوورز ہوگئے، عمران خان اب پاکستان کے پہلے سیاست دان بن گئے جن کے اتنی بڑی تعداد میں ٹوئٹر پر فالوورز ہیں۔

رواں سال جولائی میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول رہنماؤں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا گیا تھا۔

ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں، دوسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں، جب کہ تیسرے نمبر پر عیسائی پیشوا پاپ فرانسس ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وزیراعظم عمران خان کے 10 ملین سے زائد فالوورز ہوگئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے علاوہ ترک اور عرب زبانوں میں بھی ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیں۔

وزیراعظم کا عربی زبان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ذیل میں دیا گیا ہے،جو مئی 2020 میں بنایا گیا۔ اس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہے اور وہ 3 اکاؤنٹس کو فالو کر رہے ہیں۔

ترک زبان میں ان کا اکاؤنٹ درج ذیل ہے، جو نومبر 2018میں بنایا گیا تھا، جس کے فالوورز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہے اور وہ 13 افراد کو فالو کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے ان دونوں اکاؤنٹس سے فی الحال کسی کو اَن فالو نہیں کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top