جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فارما کمپنیوں کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کردی

30 نومبر, 2022 13:57

اسلام آباد : فارما کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے دباؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کا جائزہ لینے کے لیئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی، جس کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا : 99 بچوں کی موت کے بعد تمام شربت اور مائع ادویات پر پابندی

ممبران میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے، جو مطالبات اور ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مقامی فارما انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور، توقیر الحق اور دیگر کریں گے، جبکہ ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top