مقبول خبریں
پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان
گلگت : پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے صوبے کے 10 اضلاع میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ نے اپیل کی ہے کہ عوام اور جیالے اپنے اپنے ضلع میں پر امن احتجاج کریں۔ عمران خان اور گنڈاپور کی دھاندلی کے خلاف احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت کے حلقہ دو میں دھاندلی کا الزام، پی پی کارکنوں کا احتجاج، سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی گئی
انہوں نے کہا کہ آج سے گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں پر امن احتجاج ہوگا۔ پی پی پی کا مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہمارا آئینی حق ہے۔