جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طبقات میں بٹے موسم

15 جنوری, 2021 16:15

سردی آگئی اور جسم کو خوب طرح سے لگ بھی گئی،ہر شہر کے لوگوں نے سردی کو اپنے اپنے حساب سےانجوائے کیا، کسی نےبارش انجوائے کی اور کسی نےبرف باری، کوئی دھند میں کھوگیا اور کوئی ٹھنڈی ہوا میں ٹھنڈا پڑگیا۔جیسا شہر ،ویسی سردی اور پھر ویسی تفریح۔لیکن سب سے مختلف تو کراچی کی سردی ہوتی ہے۔

ایک ہی دن میں سردی بھی ایک ہی دن میں گرمی بھی اور ایک ہی دن میں ٹھنڈی ہوا بھی۔دوسرے شہر کے لوگ جو موسم پورے سال میں دیکھتے ہیں کراچی والے وہ موسم ایک ہی دن میں دیکھ لیتے ہیں۔

اس بارے میں پڑھیں : کرونا کا پاکستان میں ہلکا ہاتھ

 

ہر بندہ اپنے استطاعت ، حیثیت اور جیب کے مطابق موسم گزارتا ہے۔اسی طرح سردی کاموسم بھی گزارا جاتا ہے ۔جی گزارنے سے مراد کچھ لوگوں کو تو سردی گزارنی پڑتی ہے کیونکہ انجوائمنٹ کے لئے نہ ان کے پاس گرم پانی ہے، نہ گیزر ہے، نہ گیس ہے، نہ کافی ہےاور نہ چلغوزے ہیں اور کچھ کے پاس تو مونگ پھلی بھی نہیں۔جی سردی عام لوگوں کے لئے عام موسم ہی ہوتی ہے مگر خاص لوگوں کے لئے تو ہر موسم خاص ہی ہوتا ہے اب وہ شدید بارشوں کا ہو یا پھر لو کا۔

 

اس طرح موسم گرما میں خاص لوگوں کی گرمی فریش جوسز اور اے سی کمرہ، اے سی گاڑی، اے سی آفس میں ٹپ ٹاپ گزرتی ہے اور خوب گزرتی ہے۔

Homeless Labour in Shimla, India | Homeless people, Homeless, Photo

مگر غریب کی گرمی بھی عجیب گرمی ہے ، لائٹ ہوتی نہیں ہے، ٹھنڈا پانی ملتا نہیں ہے، اے سی ہوتا نہیں اگر بہت عیاشی کا موڈ ہوا تو گنے کا جوس ہی آب تسکین معدہ بن جاتا ہے یا پھر اگر کوئی ہائی جینک گھرانہ ہو تو لیموں والے روح افزاء سے گرمی کو دفع دور کیا جاتا ہے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کراچی کی تباہ کاریاں

 

بالکل اسی طرح سردی کا اپنا الگ ہی اور منفرد معاملہ ہے ۔سردی کی پریشانیاں اور لذتیں بھی الگ ہی ہیں۔ ویسے سردی کا اصلی مزہ بھی امیر ہی محسوس کرپاتے ہیں۔ سردیوں کی ٹھنڈی راتوں میں کافی کی چسکیاں لیتے ہیں۔ امپورٹڈ کمبل میں بیٹھ کر میوہ جات سے بھرا باول اور نیٹ فلکس پر انگریزی فلم کے مزہ اور ہاں ساتھ ساتھ برینڈڈ ہیٹر کی اپنی گرماہٹ الگ ہے۔مگر سردی کا مزہ غریبوں کا نصیب کہاں؟ لے دے کر پرانی لوہے کی ترکاری سے آگ سیک لیں گے یا پھر50 روپے کی مونگ پھلی اور اگر فل چلنگ شلنگ کا سین ہوا تو ریڑھی والا چکن کارن سوپ اور اس میں ابلا انڈا۔

 

سردی کا مسئلہ گرمی سے بڑا مختلف ہے کیونکہ گرمی میں کھلے آسمان میں رہا جاسکتا ہے مگر سردی میں یہ معاملہ ممکن نہیں۔گرمی رات کے کسی پہر خاموش ہوہی جاتی ہے مگر سردی تو اوپر سے الگ برستی ہے ، زمین سے الگ نکلتی ہے اور ہوا تو چار سوُ موجود ہوتی ہی ہوتی ہے۔

سردی اور گرمی کے معاملات بڑے مختلف ہے لیکن موسم کی سختیاں تو انھی پر ہوتی ہے جس پر زمانہ سخت ہو ورنہ کچھ لوگوں کی زندگیاں تو ہر موسم میں بہار کی مانند ہوتی ہیں۔

 

تحریر : مدثر مہدی 

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top