مقبول خبریں
سیاسی بحران سے معاشی بحران نے جنم لیا، استحکام انتخابات سے ہی ممکن ہے : فواد چوہدری
اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام منصفانہ اور شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیان درست ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم نے سیاسی ساکھ کو نہیں پاکستان کو اولیت دی، امیر لوگوں پر ٹیکس لگائے : مِفتاح اسماعیل
انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام منصفانہ اور شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیا گیا، جس کے نتیجے میں معاشی بحران نے جنم لیا۔
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اگر ادراک رکھتے ہیں تو انتخابات کی تاریخ دیں۔