جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کا گردشی قرضہ آئی ایم ایف سے بہتر ڈیل میں بڑی رکاوٹ

01 فروری, 2023 11:24

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا دوسرا روز آج ہوگا۔ توانائی شعبے کا گردشی قرضہ حکومت کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس سیکٹر میں 4 ہزار 100 ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کا مطالبہ اور حکومت سے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان بھی طلب کیا ہے۔ بجلی شعبے میں گردشی قرضہ 2500 ارب، گیس سیکٹر میں 1600 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، مالی نظم و ضبط پر زور

آئی ايم ايف کی جانب سے نقصانات کم کرنے کیلئے بجلی پر سبسڈی کم کرنے اور ٹیرف بڑھانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ بجلی ٹیرف میں ساڑھے سات سے دس روپے یونٹ تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت نے 100 یونٹ کے بجائے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز دیدی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف توانائی شعبے سے متعلق اتفاق رائے کیلئے مذاکرات جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top